حیدرآباد8 نومبر(یواین آئی)تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن اسمبلی جیون ریڈی نے سڑک پر شدید زخمی حالت میں پڑے ایک شخص کو ایمبولنس طلب کرتے ہوئے اسپتال
پہنچاتے ہوئے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق نظام آباد ضلع کے ڈچپلی میں کل شب ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔
اس حادثہ میں نامعلوم شخص زخمی ہوگیا۔