حیدرآباد22اپریل(یواین آئی) پارٹی ٹکٹ سے محرومی پر ایک خاتون لیڈر بلند عمارت پر چڑھ گئی اور اپنے ہاتھ میں پٹرول کی بوتل رکھتے ہوئے خودسوزی کی دھمکی دی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع
ورنگل میں پیش آیا۔
ورنگل میں ہونے والے بلدی انتخابات میں حکمران جماعت ٹی آرایس کی لیڈر شوبھا کو ٹکٹ سے محروم کیاگیا جس پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے شوبھا ایک زیر تعمیر عمارت پر چڑھ گئی۔