the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مہوبہ۔ ضلع مہوبہ کی ایک خاتون کو اس کے شوہر کے ذریعہ موبائل پر تین طلاق دیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ جتندر دوبے کے مطابق صدر کوتوالی علاقہ کانشی رام کالونی میں رہنے والی روزی نے اپنی درخواست میں کہا کہ اس کی شادی 2012میں شمیم نامی شخص سے ہوئی تھی۔

اس کا شوہر ہر طرح کے غلط کاموں میں ملوث رہتا تھا۔ شادی کے بعد بھی وہ غلط کا موں سے باز نہ آیا اور اسے مسلسل زدوکوب کرتا رہتا تھا ۔

اس پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے کالونی میں رہ



رہی ایک لڑکی کو اپنی محبت میں پھنسایا اور اس کو بھگا کر کہیں اور چلا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ اس کی بیوی روزی کے پاس کل دوپہر اس کے شوہر شمیم کا اچانک فون آنے پر جب اس نے اس پر اعتراض کیا تو شمیم نے گالی گلوج کے ساتھ موبائل پر تین طلاق بول کراس سے تمام تعلقات ختم کر لیے۔

مسٹر دوبے نے بتایا کہ شوہر کی زیا دتی کی شکا ر اس کی بیوی روزی نے پولیس سپرنٹنڈنٹ این کولانچی سے تحریری شکا یت کر کے انصاف کی فریاد کی ہے۔ انھوں نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے معاملہ کی جا نچ کر نے کا حکم دے دیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.