the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اسلام آباد ، 8 جون (یو این آئی) پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی جبکہ 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سکھر کے کمشنر شفیق احمد مہیسر نے منگل کے روز بتایا کہ امدادی ٹیموں کو ٹرین کے تباہ شدہ کوچوں سے مزید لاشوں کے ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اوروہ پانو عقیل ، گھوٹکی اور میرپور ماتھیلو کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 15 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پاکستان ریلوے کی ترجمان نازیہ جبین نے



بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب مشرقی راولپنڈی ضلع سے آنے والی سر سید ایکسپریس ٹرین ملت ایکسپریس ٹرین سے ٹکرا گئی ، جو پٹری سے اترنے کے سبب پہلے سے ہی اسی پٹری پر موجود پر تھی۔
پاکستانی ریلوے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ٹرینوں کی کم از کم 13 بوگیاں پڑی سے اتر گئیں۔ حادثے میں سات سے آٹھ کوچ مکمل طورپر تباہ ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ خصوصی ٹیم اب بھی حادثے کی اصل وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے ، تاہم ، ان کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر ریلوے ٹریک اور سگنل سسٹم میں متعدد خرابیاں ہی اس حادثے کی وجہ بنی ہے۔
دریں اثنا ، حکام نے پیر کی صبح سے ہی معطل ٹرین سروس دوبارہ شروع کردی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.