(ذرائع) 30 اکتوبر 2023
ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کاامکان،راحتکاری کام جاری
وجئے نگرم: اڈیشہ کے بالاسور ٹرین حادثے کوابھی بھول ہی نہیں پائےتھےکہ آندھرا پردیش میں ایک اور ٹرین حادثہ پیش آیا۔وجئے نگرم ضلع کے کوتہ ولسا منڈل کے کنٹکاپلی میں وشاکھاپٹم -رائے گڑھ پیسنجر ٹرین پلاسا ایکسپریس ٹرین نے ٹکردے دی۔حادثے میں رائے گڑھ پیسنجرٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ وشاکھاپٹنم -رائے گڑھ پیسنجر ٹرین کو اوور ہیڈ کیبل کٹ جانے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔بتایا جارہاہےکہ
حادثے میں تین کی موت ہو گئی۔ کئی شدید زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس حادثے میں ٹرین کی بوگیاں کچل گئیں۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پورا علاقہ سیاہ پڑ گیا۔ ریسکیو آپریشن مشکل ہو گیا۔ اس دوران آندھراپردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے ٹرین حادثہ کے بارے میں دریافت کیا۔ متعلقہ حکام سے تفصیلات طلب کر لیں۔ حکام کو امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کا مشورہ دیا گیا۔