ذرائع:
گدوال میں المناک حادثہ پیش آیا جس میں تیراکی کے دوران ایک ہی خاندان کے دو لڑکے اور لڑکیاں غرق آب ہوگئے، جملہ چار کمسن بچے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق سمیر ولد اسماعیل 18سالہ ، ریحان ولد اسماعیل 15سالہ، آفرین بنت ابراھیم 17سالہ، نوشین بنت ابراھیم 13سالہ۔
یہ لوگ کرنول گاؤں کے رہنے والے تھے کہ گدوال ضلع کے اتکیال منڈل کے موضوع بورویلی میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے آئیے ہوے تھے۔ تقریب میں شرکت کے بعد اپنے والدین کے ساتھ قریب ہی واقع موضوع منگم پیٹا میں جاری
کرشنا ندی میں بغرض نہانے اترے کے اچانک ان میں سے نوشین نامی لڑکی غرق آب ہونے لگی تو اسے بچانے کے لیے مذکورہ تینوں آگے بڑھے جو کہ سب ہی تیراکی سے مکمل ناواقفیت کی بنا پر غرقاب ہوگئے۔
بعد ازاں والدین کے چیخ وپکار سن کر گاؤں والوں نے ندی میں اتر کر بچانے کی ناکام کوششیں کیں۔ بعد ازاں ان چاروں کی نعشوں کو ندی سے نکال کر اوپر لایا گیا۔ اس المناک حادثے کی وجہ سے خاندان اور گاؤں میں سوگ کی فضاء قائم ہوگئی۔ مرنے والے آپس میں سگے مومیرے پھوپیرے بھائی وبہن تھے۔ پولس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔