محبوب نگر، 8 جولائی (ذرائع) تقریباً 30 بچے اس وقت کرشماتی طور پر بچ گئے جب ان کی اسکول بس جمعہ کی صبح مچنا پلی اور کوڈور گاؤں کے درمیان ریلوے انڈر برج کو عبور کرتے ہوئے سیلاب میں پھنس گئی۔
سیلابی ریلے میں پھنسی بس کو دیکھ کر علاقہ کے لوگ باہر نکل آئے اور ایک ایک کرکے بچوں کو تقریباً گردن برابر
گہرے پانی سے نکالا۔
بتادیں کہ یہ اسکولی بس بھشیام اسکول کی تھی جو بچوں کو اکٹھا کرتے ہوئے محبوب نگر ٹاؤن کے بھشیام ٹیکنالوجی اسکول کی طرف جارہی تھی۔
مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ پانی کی سطح بڑھنے کے باوجود ڈرائیور انڈر برج سے گزر گیا۔ تاہم ڈرائیور اور مقامی لوگوں نے سکول کے بچوں کو نکال لیا ہے۔