: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد/7مئی(ایجنسی) شہر حیدرآباد میں ٹرافک قوانین کو سختی کے ساتھ نافذ کیا جارہا ہے- اور عوام پر بغیر ہیلمٹ ، لائسنس اور سیٹ بیلٹ کو لیکر چالانا ت کیے جارہے ہیں- اور روڈ کے کناروں پر ٹہر کر پولیس اہلکار فوٹو گرافی کرکے آن لائن چالانات بھیج رہے ہیں ، اسکے علاوہ ہر چوراہے پر کیمرہ نصب کرکے فوٹو لیے جارہے یں- کہ کہیں کوئی بنا ہیلمٹ کے تو نہیں
جارہا ہے، عام شہری قوانین پر چلیں اس لیے اتنی سختی کی جارہی ہے، لیکن اگر خود پولیس اہلکار بغیر ہیلمٹ اور بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑی چلائے تو عوام پر اس کا اثر کیسے ہوگا- ہمارے ایک معزز قارئین نے ہمیں سوشیل میڈیا کے ذریعہ ایک فوٹو بھیجی ہے جس میں صاف دیکھ رہا ہے کہ دو پولیس اہکار معین آباد روڈ پر جارہے ہیں ایک پولیس اہلکار بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر ہیلمٹ کے ہیں تو وہیں دوسرے بغیر ہیلمٹ کے بائیک چلاتے نظر آئے-