حیدرآباد،20 ڈسمبر(ذرائع) ایک ٹریفک ہوم گارڈ آفیسر جمعہ کو علی الصبح تیلگو تھلی فلائی اوور پر ہٹ اینڈ رن کے واقعہ میں زخمی ہوگیا۔
سیف آباد ٹریفک ہوم گارڈ کشتیہ جو تیلگو تھلی فلائی اوور نئے سگنل پر ڈیوٹی پر تھا، ایک نامعلوم بائک سوار نے دوپہرتقریباً ایک بجے
ٹکر مار دی۔
دیگر موٹرسائیکل سواروں کے مطابق اقبال مینار سے ٹینک بینڈ پر واقع ڈاکٹر بی آر امبیڈکر مجسمہ کی طرف آنے والے موٹر سائیکل سوار نے انہیں تیز رفتاری سے ٹکر مار دی۔موٹر سائیکل سوار زخمی کشتیہ کی حالت دیکھے بغیر فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کر رہی ہے۔