نئی دہلی/13اپریل(ایجنسی) ایپ کے ذریعہ چھوٹے تفریحی ویڈیو بنانے کی سہولت دینے والی کمپنی ٹک ٹاک نے ہندوستان میں 60 لاکھ سے زیادہ ویڈیو ہٹائے ہیں، کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے پچھلے سال جولائی سے اب تک اسکے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ویڈیو ہٹائے ہیں، کمپنی نے ایک بیان میں
کہا ، یہ ٹک ٹاک کے اپنے یوزرس کو محفوظ اور پرسکون محسوس کرانے کی کوشش کا حصہ ہے، ساتھ ہی ٹک ٹاک سماج کے اندر صحیح ذریعہ دے کر انہیں مضبوط کرنے کی بھی کوشش ہے-
اسکے علاوہ ٹک ٹاک ایپ کا استعمال 13 سال کے عمر سےاوپر کے بچے ہی استعمال کرسکیں گے، اسکے لیے کمپنی نے ایک الگ پیمانہ بنایا ہے.