نئی دہلی/23اپریل(ایجنسی) اکثر لوگوں سے کہا جاتاہ ے کہ جب آپ گاڑی چلا رہے ہوتے ہیں تو صرف ڈرائیونگ پر ہی توجہ مرکوز کریں، اس دوران فون پر بات چیت نہ کریں ، اگر ہم گاڑی چلاتے وقت فون پر بات چیت کرتے ہیں تو یہ ہمارے اور سڑک پر چلنے والے لوگوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے-
ڈرائیونگ کے دوران فون پر بات چیت کرناکتنا خطرناک ہوسکتا ہے اسکا ایک درد ناک واقع دہلی میں دیکھنے کو ملا ہے، دہلی کے بھارت نگر پولیس اسٹیشن کی بنکر کالونی میں ایک تین سال کا معصوم کار سے اترا اور اسی کار کے نیچے آگیا، اس درد ناک حادثے کا سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آیا ہے-
بچہ اس لیے کار کے نیچے آگیا کیونکہ گاڑی میں بیٹھا شخص فون پر بات کررہا تھا اس دوران وہ گاڑی چلانے لگتا ہے اور بچہ اسکا شکار ہوجاتاہے-
font-family: Adelle-Regular; font-size: 16px; text-align: start; width: 550px;">