ذرائع:
آندھراپردیش کے گنٹور شہر میں تلگو دیشم کے جلسہ عام میں بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں تین خواتین ہلاک ہوگئے۔ جس میں مرنے والوں کی تعداد تین اور کئیں زخمی ہوے ہیں۔ راما دیوی نامی خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر نے ہاسپٹل میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ زخمیوں میں سے
کئی افراد مختلف ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔
جلسہ عام کے بعد تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو نائیڈو نے اویورو چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیراہتمام غریبوں میں کپڑے اور سنکرانتی کے تحائف تقسیم کئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب عوام بالخصوص خواتین تحائف حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے پر گر پڑے۔ حادثہ کے باعث تحائف کی تقسیم روک دی گئی۔