: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لکھنؤ،7 ستمبر(ذرائع)لکھنؤ کے ٹرانسپورٹ نگر میں ایک تین منزلہ عمارت کے گرنے کا افسوسناک واقع پیش آیا۔ اس واقعہ کے بارے میں ضلع مجسٹریٹ سوریاپال گنگوار نے بتایا کہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے وہیں کل 13 لوگ زخمی ہوئے
ہیں۔ کچھ لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے لیے امدادی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ اس واقعہ پر حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ 8 ایمبولینسیں موقع پر موجود ہیں اور ضرورت پڑنے پر اضافی ایمبولینسز طلب کر لی گئی ہیں۔