حیدرآباد،22 ڈسمبر (ذائع) سنگا ریڈی ضلع کے وٹاپلی گاؤں میں ایک افسوسناک واقع پیش آیا- زہریلے کھانے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دو دیگر افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ دونوں کو علاج کے
لئے حیدرآباد بھیج دیا گیا ہے۔
ملی اطلاع کے مطابق ، وٹاپلی گاؤں میں خاندان کے پانچ ارکان نے پیر کی رات کو جوار کی روٹی کھائی-- جوار کی روٹی کھاتے ہی سبھی لوگ کی صحت خراب ہوگئی- اس دوران تین لوگوں کی موت ہوگئی-