ذرائع:
تلنگانہ کے کھمم ضلع میں جمعہ کے روز ایک ہی خاندان کے تین افراد نے خودکشی کرلی۔
کھمم کے پنوبلی منڈل کے پاتا کرائی گوڈیم گاؤں میں ایک جوڑے اور ان کی بیٹی کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔
مرنے والوں کی شناخت پی کرشنیا (40)، ان کی بیوی سوہاسنی (35) اور ان کی بیٹی امروتھا (19) کے طور پر ہوئی
ہے۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوہاسنی کی خرابی صحت کی وجہ سے خاندان نے انتہائی قدم اٹھایا۔ اپنی صحت کے مسائل پر افسردہ جوڑے اور ان کی بیٹی نے آم کے باغ میں خود کو ایک درخت سے لٹکا لیا۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔ ایک پولیس افسر نے کہا، ’’ہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔