the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

کانکیر:چھتیس گڑھ کے کانکیر میں نکسل مخالف آپریشن میں کانکیر پولیس کو اہم کامیابی ملی ہے۔بتایاجارہاہےکہ ایس ایس بی، بی ایس ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نکسل آپریشن کے لئے نکلی تھی۔کوئیلی بیرہ تھانہ علاقہ کے گاؤں بھومرہ-ہوراترائی کے درمیان جنگل کی پہاڑی میں فوجیوں اور نکسلیوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ پولس- نکسلی تصادم میں تین نکسلیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔اسی طرح سیکورٹی فورسس کوتین بھاری بھرکم بندوقیں برآمد ہوئی ہیں۔ جائے وقوعہ سے روزمرہ استعمال کی جانے والی اشیاء اور نکسلی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
کانکیر کے ایس پی آئی کے الیسیلا نے کہا کہ ضلع میں نکسلیوں کے سدباب مہم کے تحت نکسلیوں کے خلاف مسلسل



مہم چلائی جا رہی ہے۔ کوئلی بیڑا تھانہ علاقہ کے تحت گاؤں بھومرہ، ہرترائی، مچی بیڈا اور ان کے آس پاس کے علاقوں میں نکسل کمپنی نمبر 05 کے نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ کوئلبیڈا تھانہ علاقہ کے تحت گاؤں بھومرہ، ہرترائی، مچیچیڈا کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ آج صبح 8 بجے، کوئلبیڈا تھانہ علاقہ کے تحت گاؤں بھومرہ-ہوراترائی کے درمیان جنگل کی پہاڑی میں پولس اور نکسلیوں کا تصادم ہوا۔
پولس پارٹی کو مغلوب ہوتے دیکھ کر نکسلائیٹ جنگلوں اور پہاڑوں کی آڑ میں بھاگ گئے۔ پولیس پارٹی نے جائے وقوع سے تین مرد نکسلیوں کی لاشیں، تین بھاری بھرکم بندوقیں اور روزمرہ استعمال کی جانے والی اشیاءاور نکسل مواد برآمد کیا ہے۔ ہلاک ہونے والے نکسلیوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.