نئی دہلی ، 15 جنوری (یواین آئی) مغربی دہلی کے کیرتی نگر علاقے میں کباڑکی دکان میں آگ لگ گئی جس میں 3 افراد کی جھلسنے سے موت ہو گئی ۔
مغربی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر دیپک
پروہت نے جمعہ کے روز بتایا کہ گزشتہ دیر رات کیرتی نگر کے کملا نہرو کیمپ میں ایک کباڑ کی دکان میں آگ لگ گئی۔
آگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی جائے وقوعہ پر پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار پہنچے۔