the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 2 جولائی (ایجنسی) جموں کشمیر کے ضلع Samba سانبہ کے Ghagwal گگوال علاقے میں گزشتہ شب ایک فوجی گاڑی اور ایک وین کے درمیان زوردار ٹکر ہونے کے نتیجے میں تین مسافر ہلاک جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب قریب ڈیڑھ بجے ایک وین سانبہ سے گگوال کی طرف رواں دواں تھی کہ سند باری کے قریب پہنچ کر ایک فوجی گاڑی کے ساتھ ٹکرائی جس کے نتیجے میں تین مسافر برسر موقع ہی ہلاک جبکہ چار دیگر شدید زخمی



ہوئے۔
مہلوکین کی شناخت سنیتا رانی زوجہ اشونی کمار ساکنہ چک دولما، گوپی کرشن ولد سوم دت ساکنہ بدیال اور ہرش باردن ولد بشن داس ساکنہ بدیال کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت رینو شرما زوجہ آشا رام ساکنہ بدیال، 1 سالہ تاکش ولد اشونی کمار، شمی ولد دیس راج ساکنہ ندالہ، آشا رام ولد سوم دت ساکنہ بدیال کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا ایس ایس پی سانبہ ڈاکٹر کوشل شرما نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.