the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کتہ گوڈم _ تلنگانہ میں حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن اسمبلی کتہ گوڈم وناما وینکٹیشور راو کے بیٹے واناما رگھویندر راو کی شیطانی خواہش سے ایک شخص اپنی بیوی اور دو کمسن لڑکیوں کے ساتھ خودکشی کرلی ۔خودکشی کا یہ واقعہ کتہ گوڈم ضلع کے پالونچہ میں دو دن قبل پیش آیا۔لیکن آج خودکشی کرلینے والے شخص کا ویڈیو میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔جس میں اس شخص نے رکن اسمبلی کے بیٹے رگھویندر راو کی شیطانی حرکتوں کا پردہ فاش کردیا۔

دو دن قبل پالونچہ میں ناگا رام کرشنا  نے گیس سلنڈر کی گیس لیک کرکے ارکان خاندان پر پٹرول چھڑک کر خودکشی کرلی تھی رام کرشنا نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک سیلفی ویڈیو بنائی۔ اس میں وہ حالات بیان کیے گئے ہیں جس  کی وجہ سے اس نے خودکشی کا فیصلہ کیا ۔ ویڈیو میں رام کرشنا نے ایم ایل اے وناما وینکٹیشور راؤ کے بیٹے وناما راگھویندر راؤ پر سنگین الزامات لگائے۔

رام کرشنا نے ویڈیو میں کہا کہ رگھویندر راو کی وجہ سے کئی



خاندان تباہ ہو چکے ہیں۔ ایسے بدمعاشوں کو سیاسی طور پر پروان چڑھنے نہ دیں۔  رام کرشنا نے کہا کہ اس کے والد کی جائیداد سے اسے محروم کردیا گیا ہے وہ اس مسئلہ کو لے کر رکن اسمبلی کے بیٹے رگھویندر راو سے رجوع ہوا تھا لیکن رگھویندر راو نے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے رقم طلب کرنے کے بجائے اس کی بیوی کو حیدرآباد لانے کی شیطانی خواہش ظاہر کی۔بیوی کو اس کے پاس بھیجنے پر ہی وہ مسئلہ کو حل کرنے پر بضد تھا


رگھویندر راو اپنی خواہش کو پورا کرنے کے لئے مجھ پر دباؤ ڈال رہا تھا جس سے تنگ آکر میں نے اجتماعی خودکشی کا فیصلہ کیا ہے


پیر کی صبح ناگا رام کرشنا نے اپنی بیوی سری لکشمی، دو بچوں ساہتیہ اور سبیتا پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔ اس واقعہ میں تین افراد موقع پر ہی زندہ جل گئے۔ایک اور بیٹی ساہتیہ شدید زخمی ہوگئی۔ یہ بھی   اسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ پولیس نے اس واقعہ میں وناما راگھوا کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.