ذرائع:
وندے بھارت ٹرین پھر سے ایک جانور سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے انجن کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔ یہ واقعہ گجرات کے ولساڈ میں پیش آیا ۔ جس کے بعد ٹرین کو تقریباً آدھا گھنٹہ روکنا پڑا۔ یہ واقعہ 29 اکتوبر کی صبح 8.17 بجے پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ تصادم کے بعد ٹرین کو تقریباً
26 منٹ تک اتل ریلوے اسٹیشن پر رکنے کے بعد روانہ کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تصادم کے بعد ٹرین کے کپلر کور کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ایک بوگی بھی ٹرین سے الگ ہو گئی۔ اس کے علاوہ بی سی یو کور کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حادثے کے بعد کافی دیر تک ٹرین میں پانی کا مسئلہ رہا کیونکہ واٹر سپلائی کا پائپ بھی خراب ہو گیا تھا۔