اندور، 14 دسمبر :- مدھیہ پردیش کے اندور شہر کے پولیس ٹریننگ سنٹر (پی ٹی سی) میں تعینات ایک پولیس اہلکار نے شراب کے نشے میں مہاراجہ یشونت راؤ چکتسالیہ میں جم کر ہنگامہ کیا.
پولیس ذرائع کے مطابق جتیندر پنڈیا نامی پولیس اہلکار گزشتہ رات کو گھر جاتے وقت موٹر سائیکل
سے گر گیا. اس دوران گشت کرنے والےدیگر دو پولیس اہلکاروں نے جتندر کواٹھایا. انتہائی شراب نوشی کی وجہ سے جتیندر مکمل طور سےهوش وحواس سے بیگانا تھا. جس کے بعد اس مذکورہ اسپتال میں لایا گیا. یہاں اس نے جم کر ہنگامہ کیا.
پولیس افسران نے جتندر کے خلاف محکمہ جاتی انکوائری کی بات کہی ہے۔