ذرائع:
نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے چہارشنبہ کے روز نیوز کلک کے بانی پربیر پورکیاستہ اور انسانی وسائل کے محکمہ کے سربراہ امیت چکرورتی کو انسداد دہشت گردی قانون یو اے پی اے کے تحت درج ایک مقدمے میں 2 نومبر تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا جس میں الزام ہے کہ نیوز
پورٹل کو چین نواز پھیلانے کے لیے رقم ملی تھی۔
ملزمان کو ان کی 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے 10 اکتوبر کو عدالت سے ملزمان کو جیل بھیجنے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ ایجنسی بعد میں ان سے مزید حراست میں پوچھ گچھ کے لیے کہہ سکتی ہے۔