باندہ ، 11 نومبر :- اترپردیش کے باندہ میں اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس پل کی ریلنگ توڑتے ہوئے کین ندی میں جا گری۔
سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ مسز شالنی نے
بتایا کہ تقریباً نو بجے بس باندہ سے چترکوٹ کی طرف جا رہی تھی کہ گھنے دھند کی وجہ سے پل کی ریلنگ توڑتے ہوئے ندی میں گر گئی۔
اس حادثہ میں بس ڈرائیور کی موت ہو گئی جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔