ذرائع:
منگل کی رات اتراکھنڈ کے پوڑی میں ایک جان لیوا سڑک حادثہ پیش آیا۔ ڈی جی پی اشوک کمار نے بتایا کہ دھوم کوٹ کے بیروکھل علاقے میں کل رات ہوئے پوڑی گڑھوال بس حادثے میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آج صبح چھ لوگوں کو بچایا گیا۔ سی ایم پشکر سنگھ دھامی اور سابق مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک بھی بس حادثہ کے مقام پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف، پولیس اور مقامی انتظامیہ بچاؤ آپریشن میں لگاتار مصروف ہیں۔
پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے رات میں 21 لوگوں کو بچایا۔ زخمیوں کو قریبی
اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 50 باراتیوں کو لے کر لالڈھنگ سے ہریدوار کے تحت کارا ٹلہ جا رہی ایک بس بے قابو ہو کر 500 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ فی الحال پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
بس میں سفر کے دوران زخمی ہونے والے لالڈھنگ کے رہنے والے پنکج نے بتایا کہ بس منگل کی دوپہر 12 بجے کے قریب لالڈھنگ سے کنڈا مالا کی سمت روانہ ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ بس رات 8 بجے کے قریب بے قابو ہو کر وادی میں گر گئی۔ اس سے قبل 2018 میں بھی ایک بس 61 مسافروں کو لے کر گہری کھائی میں گر گئی تھی۔ حادثے میں 48 افراد ہلاک ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔