حیدرآباد،25 ڈسمبر(ذرائع) آندھرا پردیش کے تینالی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ تیلگو طالب علم ابھیشیک سیگھاکولی کی اتوار کے روز یاستہائے متحدہ کے شمالی ایریزونا میں برف سے جمی جھیل میں گرنے سے موت ہوگئی-
تیلگو طالب علم ان تین افراد میں سے ایک تھا جو ووڈس کینین جھیل
پر برف سے گرے تھے۔جب کہ ان میں سے دو ٹھنڈے پانی سے بچنے میں کامیاب ہو گئے، اور ابھیشیک لاپتہ رہے۔اطلاعات کے مطابق کوکوینو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے 23 دسمبر کو ابھیشیک کی لاش برآمد کی تھی۔ ابھیشک کے دوستوں نے بتایا کہ وہ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ آیا تھا۔