حیدر آباد 8 جولائی (یو این آئی) تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے، ریونیو حکام نے پیر کی صبح گنڈی پیٹ منڈل میں سرکاری اراضیات پر
غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمینوں پر یہ قبضے کئے گئے تھے۔ حمد حکام نے حمایت ساگر سروے نمبر 37 میں 1000 گز کی عمارتوں کو منہدم کر دیا۔