حیدرآباد16اگست (یواین آئی)شادی کے ایک دن بعد ہوئی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں 30افراد زخمی ہوگئے جن میں 6کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یہ حادثہ کل شب تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے
تماپورمنڈل،اندرانگر کے قریب اُس وقت پیش آیا جب بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااور یہ بس،لاری سے ٹکراگئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر حیدرآباد کے بالانگر کے نوجوان کی شادی کریم نگرضلع کے چپہ ڈنڈی منڈل کے ویدوروگٹہ کی رہنے والی لڑکی سے جمعہ کو انجام پائی۔