حیدرآباد5جنوری(یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع وقارآباد کے مومن پیٹ کے قریب خوفناک سڑک حادثہ ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے مومن پیٹ کے قریب آر ٹی سی بس موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس
کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیااور موٹر سائیکل مکمل طور پر جھلس گئی۔
اطلاع ملتے ہی مومن پیٹ پولیس نے مقام حادثہ پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں اور لاش کو سرکاری اسپتال منتقل کیا۔