راست
تلنگانہ کے کاماریڈی شہر میں ایک خانگی اسکول کے پی ٹی ٹیچر نے چھٹویں جماعت کی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس واقعہ کی اطلاع پر لڑکی کے رشتہ داروں اور مقامی عوام نے اسکول پہنچ کر کافی ہنگامہ آرائی کی۔ جس پر پولیس نے احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا۔
یہ واقعہ کاماریڈی شہر کے جیون دان اسکول میں پیش آیا۔ جہاں پی ٹی ٹیچر ناگراجو نے 6 ویں کلاس میں زیر تعلیم 11 سالہ مسلم لڑکی کے ساتھ ہفتہ کے روز جنسی زیادتی کی تھی بعد ازاں لڑکی کی طبیعت اتوار کو بگڑ گئی اور گھر والوں نے اسے ہاسپٹل منتقل
کیا جہاں لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی ہونے کا انکشاف ہوا۔گھر والوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور پولیس نے پیر کو پی ٹی ٹیچر ناگراجو کو گرفتار کرلیا ۔ اس واقعہ کی اطلاع عام ہونے کے بعد لڑکی کے رشتہ داروں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور عوام کافی تعداد میں آج منگل کو اسکول پہنچ کر احتجاج کیا اس دوران پولیس بھی وہاں پہنچ گئی۔احتجاج کرنے والوں نے اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس دوران پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا اور پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے حالات کو قابو میں لایا۔ اسی واقعہ میں چند پولیس ملازمین بھی زخمی ہوگئے۔