حیدر آباد 15 مارچ (یو این آئی) سکندر آباد کے ماریڈ پلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں بعض شر پسند عناصر نے شراب کے نشے میں بریانی سنٹر کے عملے پر حملہ کی کوشش کی۔
متاثرین کے مطابق، بریانی کا کاروبار
اچھا چل رہا تھا، جس کی وجہ سے بعض مقامی افراد سنٹر کے مالکوں سے زبر دستی رقم طلب کر رہے تھے۔
جب مالکان نے رقم دینے سے انکار کیا تو شر پسندوں نے بریانی سنٹر میں داخل ہو کر بر تن زمین پر گرادیئے اور ہنگامہ کھڑا کر دیا۔