حیدر آباد 19 اکتوبر (یو این آئی) ایجنٹ کے دھوکہ کے سبب تلنگانہ کا ایک نوجوان عراق میں پھنس گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس نوجوان جس کی شناخت ضلع جگتیال کے سار نگاپور منڈل سے تعلق رکھنے والے اجئے کے طور پر کی گئی ہے، نے اپنے رشتہ داروں کو بھیجی
گئی سیلفی ویڈیو میں نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ایجنٹ نے اس کو پُر کشش ملازمت کا وعدہ کرتے ہوئے عراق بھجوایا تھا تا ہم وہ عراق میں پھنس گیا اور کافی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ اس نے کہا کہ اس کا پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا گیا ہے اور گھر واپسی کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا