حیدرآباد۔ 11اپریل (یواین آئی)پارکنگ میں ٹہرائی گئی گاڑیوں سے پٹرول کی چوری اورپارکنگ کی زائد فیس وصول کرنے والے پارکنگ کے کنٹریکٹر کے بھائی کو ریلوے پولیس،اسٹیشن ماسٹرکی اطلاع پر تلنگانہ
کے بھونگیر ٹاون کی پولیس نے حراست میں لے لیا۔
بھونگیر ریلوے اسٹیشن میں گاڑیوں کی پارکنگ کرنے والوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ گذشتہ چند دنوں سے ان کی گاڑیوں سے پٹرول کی چوری کی جارہی ہے۔