: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 18 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ کے بھد رادری کو تہ گوڑم میں دو صحافیوں اور ایک راہگیر کی بر وقت چوکسی کے نتیجہ میں ایک شخص کی جان بچائی گئی جس نے اتوار کو بھد را چلم میں دریائے گوداوری کے بریج کی ریکنگ پر بیٹھ کر چھلانگ
لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔ بتایا گیا کہ صحافیوں، محمد عبدالغنی اور شیخ ذاکر نے اس شخص کو دیکھا۔ اس شخص کی خود کشی کی کوشش کا احساس کرتے ہوئے انہوں نے اس سے پوچھا کہ وہ پل کی ریکنگ پر کیوں بیٹھا ہے تو اس نے جواب دیا کہ وہ اپنی زندگی ختم کرنا چاہتا ہے۔