کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
حیدرآباد 27 فروری (یو این آئی) آن لائن لون ایپ اگزیکٹیوز کی ہراسانی پر انجینئر نگ
کے ایک طالب علم نے تلنگانہ کے ڈنڈیگل میں خود کشی کر
لی۔ بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع
کا رہنے والا 20 سالہ ایس منوج ، ڈنڈیگل کے ایروناٹیکل انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ میں
تیسرے سال کا طالب علم تھا۔ اطلاع کے مطابق منوج نے لون ایپس سے قرض لیا تھا اور
قرض کی رقم کی ادائیگی سے قاصر تھا جس پر لون ایپ کے ایجنٹس نے اس کے ارکان
خاندان، دوستوں اور رشتہ داروں کو فون کرتے ہوئے ہراساں کرنا شروع کردیا تھا۔