the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ذرائع:

تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک شخص نے مستقبل میں شادی کے اخراجات کے خوف سے اپنی 9 سالہ بیٹی کی جان  لے لی۔ اپنی نوعیت کا منفرد اور دل دہلا دینے والا واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا۔ ضلع میدک کے ویلدرتی گاوں میں رہنے والے سوندریا کو ایک بیٹا اور 9 سالہ بیٹی الکھیا تھی۔ یہ خاندانی مالی مشکلات کا شکار بتایا گیا ہے۔ مناسب کام نہ ملنے کی وجہ سے وہ مزید پریشان ہو گیا ۔ ایسے میں بچوں کی کفالت میں مشکل ہو رہی تھی۔ اس اثناء میں باپ کو اپنی بیٹی کی شادی کی فکر لاحق ہوئی۔ اور وہ اس بات سے متفکر تھا کہ بالغ ہونے پر وہ اپنی بیٹی کی شادی کیسے کرے گا اور جہیز کے علاوہ دیگر



اخراجات کیسے پورے ہوں گے؟ وہ کافی تناؤ میں رہا کرتا تھا۔ اس نے شادی کے اخراجات کی رقم کے انتظام کے لئے منصوبہ بنانے کی بجائے اپنی بیٹی کو ہی راستہ سے ہٹاد دینے کا فیصلہ کیا۔ اس کے دماغ میں ایک شیطانی منصوبہ آیا اور اس نے یہ فیصلہ کیا کہ اگر وہ اپنی بیٹی کو جان سے مار دے گا تو اس کی شادی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ 31 مئی کو منصوبہ کے مطابق باپ نے کولڈرنک میں جراثیم کش دوا ملا کر اپنی بیٹی کو پلا دی جس کے ساتھ ہی لڑکی کی طبیعت بگڑ گئی۔ لڑکی کو علاج کے لئے حیدرآباد کے نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں 3 جون کو اس کی موت ہو گئی۔ زائد از 2 ماہ بعد اس واقعہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب لڑکی کی ماں نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی ۔جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.