حیدرآباد28اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ میں سنسنی پھیلادینے والے 9افراد کو ہلاک کرنے کے معاملہ میں ورنگل کی عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو خاطی قرار دیا اور اس کو پھانسی کی سزاسنائی۔
ایک ہی شخص نے یہ واردات تلنگانہ کے ضلع
ورنگل کے گورے کنٹلہ گاوں میں پانچ ماہ پہلے انجام دی تھیں۔
کوویڈ19سے پیداشدہ مسائل کے باوجود جانچ کرنے والے عہدیداروں نے اس معاملہ کی سماعت جلد مکمل ہونے کو یقینی بنایا اور فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس جج ورنگل کورٹ نے آج یہ فیصلہ سنایا۔