جڑچرلہ منڈل کے بورگوپلی گاؤں میں 100سالہ قدیم حضرت غوث آعظم دستگیر کے چھلہ مبارک کو کل شام بغر اجازت کے منہدم کردیاگیا۔ اس بات کی اطلاع عام ہوتے ہی ڈاکٹر ذاکرعلی صدر مجلس اتحاد المسلمین جڑچرلہ نےفورن مقامی ایس آی کو ایک شکایت پیش کی۔ بعد ازاں جڑچرلہ مجلسی قائد ین نے جڑچرلہ منڈل کے بورگوپلی گاؤں میں 100سالہ قدیم حضرت غوث اعظم دستگیر کے چھلہ مبارک کا معائنہ کیا اور تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے مقامی میڈیا نمائندوں سے بات کی
اور کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ سو سالہ قدیم حضرت غوث آعظم دستگیر کے چھلے مبارک کو چند سیاسی قائدین نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے مہندم کر دیا۔ چھلے مبارک کو مہندم کرنے والے قائدین پر سخت کاروائی کرتے ہوئے ان پر کیس رجسٹر کرنے حکومت سے مطالبہ کیا۔ اور جڑچرلہ رکن اسمبلی جنم پلی انیرودھ ریڈی سے اپیل کی کہ چھلہ مبارک کو دوبارہ اسی مقام پر تعمیر کروائیں ورنہ جڑچرلہ مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کی دھمکی دی۔اس موقع پر جڑچرلہ مجلس اتحاد السملمین کے سرگرم کارکنان موجود تھے۔