حیدرآباد2 فروری (یواین آئی)اولاد ہونے کا علاج کروانے کے لئے جانے والا ایک جوڑا سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔
یہ افسوسناک حادثہ تلنگانہ میں پیش آیا۔
شادی کے پانچ سال بعد بھی اولاد نہ ہونے پر یہ جوڑا علاج کے لئے
ضلع کاماریڈی سے سرسلہ کار میں جارہاتھا کہ ان کی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں یہ جوڑا موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ان کے تین رشتہ دار زخمی ہیں یہ حادثہ کاماریڈی ضلع کے ماچاریڈی منڈل میں لکشمی دیونپلی میں پیش آیا۔