the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

تلنگانہ کے ونپرتی ضلع میں واقع  چانکیہ ہائی اسکول میں بجرنگ دل کے ارکان زبردستی گھس آئے اور مسلم لڑکیاں جو حکام سے اجازت لے کر ایک کمرے کے اندر جمعہ کی نماز پڑھ رہی تھیں ان کو ڈرانے دھمکا نے لگے۔ اگرچہ یہ واقعہ جمعہ 23 اگست کو پیش آیا تاہم ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس واناپارتھی ضلع کو چاہیے کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کریں اور مذکورہ



واقعہ میں ملوث بجرنگ دل کے تمام مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کریں۔ اس واقعہ سے نہ صرف مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں بلکہ والدین اور طلباء میں خوف بھی  پیدا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ احاطے میں داخل ہوتے ہوئے اور طالبات سے سوال کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ اسکول میں نماز کی اجازت کس نے دی ہے۔ ایک اور ویڈیو میں وہ اسکول کے حکام سے بحث کرتے ہوئے اور اسکول حکام کو دھمکاتے نظر آ رہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.