نئی دہلی/5جون(ایجنسی) نیٹ 2018 کے نتائج کا اعلان کل کردیا گیا، جس کے بعد کئی طالب علم پاس تو کئی فیل ہوئے ہیں- وہیں دہلی کے دورکا میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے.
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، پیر کے روز نتائج آنے کے بعد دہلی میں دورکا کے سیکٹر 12 میں رہنے والی ایک 19 سال
کی لڑکی نے 8ویں منزل سے چھلانگ کر جان دے دی.
طالب علم کے کمرے سے ایک خط ملا ہے جس میں اس نے لکھا ہے اس نے اپنے والدین سے نتائج کو لیکر جھوٹ بولا ہے، جس کے بعد اس نے خودکشی کرلی، فی الحال معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے جانچ شروع کردی ہے اوروالدین سمیت پڑوسیوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے-