: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سوئٹرزلینڈ/8جون(ایجنسی) سوئٹرزلینڈ میں ایک برطانوی اور ایک آسٹریلوی سیاح سیلفی کا شوق پورا کرنے کے لیے 90 میٹر اونچی دیوار سے گر کر ہلاک ہوگئے۔
یہ واقعہ سوئٹرزلینڈ کے ساحلی شہر لشبونہ کے قریب پیش آیا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ چالیس سالہ برطانوی سیاح اور تیس سالہ آسٹریلوی خاتون نے ایک خاکروب سے کہا کہ وہ ان کی سیلفی بنائے
جب کہ وہ دونوں نوے فٹ بلند دیوار پر چڑھ گئے۔
ساحلی شہر کی ریسکیو فورس کے سربراہ روی پیریرا دا ٹیرا نے بتای کہ بہ ظاہر ایسے لگتا ہے کہ سیلفی کے دوران ان میں سے ایک کا پاؤں پھسلا اور وہ گرنے لگا تو دوسرے نے اسے بچانے کی کوشش کی چنانچہ دونوں انچی دیوار سے نیچے آگرے اور دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ یہ بھی امکان ہے کہ وہ خود سیلفی بنا رہے تھے کہ ان کے ہاتھ سے موبائل گرا اور وہ اسے پکڑںے کے لیے لپکے۔