ذرائع:
حیدرآباد: پنجاگٹہ کے انسپکٹر درگا راؤ جنہیں بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی شکیل عامر کے ساتھ مبینہ طور پر ملی بھگت کے الزام میں معطل کیا گیا تھا، اس کو آندھرا پردیش میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اسے حیدرآباد پولیس نے خفیہ اطلاع کے بعد آندھرا پردیش کے اننت پور کے گنٹکل سے گرفتار کیا جب وہ مبینہ طور پر ایک ہفتہ سے زیادہ لاپتہ تھا۔ درگا راؤ نے ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جب کہ پولس اسے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔
درگا راؤ نے مبینہ طور پر سابق ایم ایل اے کے ساتھ ملی بھگت کرکے اپنے بیٹے راحیل عامر کو نشے
میں ڈرائیونگ کیس میں راحت دیدی جب اس نے اپنی لگژری کار BMW کو 24 دسمبر کو پرجا بھون کے باہر ایک ڈیوائیڈر پر چڑھادی۔ شکیل عامر کی راؤ سے فون پر بات چیت کے بعد راحیل کو انسپکٹر نے رہا کر دیا اور اپنے والد کے پاس رہنے کے لیے دبئی روانہ کردیا۔
راحیل کے فرار ہونے کے چند گھنٹے بعد، ایک عبدالعارف پولیس اسٹیشن میں یہ دعویٰ کرتے ہوئے آیا کہ وہ اس حادثے کا سبب بنا اور اسے حراست میں لے لیا گیا اور ایف آئی آر میں ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا۔
حادثے کی تحقیقات کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام کو کچھ مشتبہ پایا۔ مزید تفتیش کے بعد انہیں شکیل اور راؤ کے درمیان فون کال کا پتہ چلا۔