: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 07 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 2013 کے عصمت دری کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے 86 سالہ خود ساختہ سنت آسارام باپو کو طبی بنیادوں پر آج 31 مارچ تک مشروط عبوری ضمانت دے دی۔
جسٹس ایم ایم سندریش اور راجیش بندل کی بنچ نے انسانی بنیادوں پر ان کی سنگین بیماریوں کے علاج کے لیے یہ راحت دی ہے۔ بینچ نے آسارام پر ضمانت
پر جیل سے باہر رہنے کے دوران ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرنے اور اپنے پیروکاروں سے ملاقات نہ کرنے سمیت کئی شرائط عائد کی ہیں۔
مارچ 2025 تک عبوری ضمانت دیتے ہوئے بنچ نے انہیں اس مدت کے دوران عائد 31 شرائط کی تعمیل کرنے کی ہدایت دی اور اشارہ دیا کہ ضمانت کی مدت ختم ہونے کی تاریخ کے آس پاس آسارام کی طبی حالت کا دوبارہ جائزہ لیا جا سکتا ہے۔