the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،یکم مئی(یو این آئی) سپریم کورٹ نے بچوں کے جنسی جرائم تحفظ (پاکسو) قانون کے تحت دائر مقدمات کی سماعت کی نگرانی کے لئے تمام ہائی کورٹوں کو تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کی آج ہدات جاری کی۔
عدالت نے تمام ریاستوں کے پولیس ڈائرکٹر جنرلوں کو پاکسو کی جانچ کے لئے خصوصی ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) قائم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔
چیف جسٹس دیپک مشرا، جج اے ایم خانولکر اور جج ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے الکھ آلوک کی عرضی سماعت کے دوران یہ ہدایات جاری کیں ۔ بنچ نے کہاکہ ہائی کورٹ یہ یقینی بنائے گا کہ پاکسو قانون کے تحت رجسٹرڈ معاملات کی سماعت خصوصی عدالت کرے اور معاملات کا نپٹارہ سے متعلق قانون کے التزامات کے تحت کیا جائے ۔
عدالت عظمی نے کہاکہ ہائی کورٹ یہ کوشش کرے گا کہ پاکسو قانون کے جذبہ کے تحت بچوں کے موافق عدالتیں قائم ہوں۔ بنچ



نے یہ بھی کہاکہ ایسے معاملات کی سماعت کررہی خصوصی عدالتیں بے وجہ سماعت ملتوی نہیں کریں گی اور 2012کے پاکسو قانون کے تحت معاملات کا جلد نپٹارہ کریں گی۔
اس سے پہلے مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہوئے ایڈیشنل سولیسٹر جنرل (اے ایس جی) پنکی آنند نے بنچ کے واقف کرایا کہ 12برس سے کم عمر کے بچوں کی عصمت دری معاملات میں پھانسی کی سزا کے تعلق سے آرڈی ننس لایا گیا ہے۔
چیف جسٹس نے محترمہ آنند سے پوچھا کہ کیا اس آرڈی ننس میں مقدمہ کے نپٹارہ کے لئے بھی کوئی مدت طے کی گئی ہے۔ اس پر اے ایس جی نے کہاکہ آرڈی ننس میں سزا کے بارے میں ہی ترمیم کی گئی ہے جبکہ سماعت مکمل کرنے کے سلسلہ میں ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی ) میں پہلے ہی التزامات کئے گئے ہیں۔ اپیل کے لئے یہ مدت چھ مہینہ ہے اور تفتیش پوری کرنے کے لئے یہ مدت دو مہینہ ہے۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 1440

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.