نئی دہلی ، 08 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ نے آسارام کے علاج کے لئے سزا میں عارضی طور پر معطلی کی اپیل کی سماعت کو جمعہ تک ملتوی کردی ہے جسٹس نوین سنہا اور جسٹس اجے استوگی کی ایک تعطیلی بنچ نے منگل کو متعلقہ فریقوں کے وکلا کو بتایا کہ انہیں راجستھان حکومت کی طرف سے صبح ہی جواب ملا ہے ، لہذا معاملہ جمعہ تک ملتوی کردیا گیا ہے تاہم راجستھان حکومت نے آسارام کے عبوری ضمانت کی منظوری کے مطالبے کی مخالفت کی دریں اثنا ، عدالت نے درخواست گزار کو اس حلف نامے کا جواب دینے کی
اجازت دی ہے۔
راجستھان ہائی کورٹ نے آسا رام کو علاج کے لئے اس کی عمر قید کی سزا کو عبوری طور پر معطل کرنے کی درخواست کرنے والی اپیل خارج کردی تھی جسے اس نے عدالت عظمی میں چیلنج کیا ہے۔
آسارام کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل سدھارتھ لتھرا نے بتایا کہ درخواست گزار کی عمر 83-84 سال ہے اور اسے طبی امداد کی فوری ضرورت ہے۔ ایمس جودھ پور میں ان کاعلاج مناسب نہیں ہے اور انہیں آیورویدک مرکز میں منتقل کیا جانا چاہئے۔ اس سے قبل جمعہ کو عدالت نے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا۔