: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پیڈاپلی/22جون(ایجنسی) تلنگانہ میں پڈاپلی ضلع کے سلطان آباد علاقہ کےکٹنا پلی میں جمعہ کی صبح کو ایک لاری کے ساتھ ٹکر میں کار پر سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب کار مندنی سے حیدر
آباد جارہی تھی۔ کار کی ایک کھڑی لاری کے ساتھ ٹکر ہوگئی۔ مرنے والوں کی ارون کمار (37) سومئی (30) اکھلیش (9) اور سومیا (6) کے طور پر کی گئی ہے۔ تمام مندنی کے رہنے والے تھے۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سلطان آباد کے سرکاری اسپتال میں بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔