حیدرآباد،20مئی(یواین آئی) کورونا بحران کے دوران اسکول بند ہونے کے بعد ملازمت سے محروم ایک پرائیویٹ ٹیچر نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق، تلنگانہ کے ضلع یادادری کے ولیگونڈا منڈل کے گاؤں کنچن پلی کا
30 سالہ روی ورما ریڈی حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسکول میں ٹیچر کی حیثیت سے ملازمت کرتا تھا۔
کورونا کے سبب اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے جس سے روی ورما کی ملازمت ختم ہوگئی اور مالی مشکلات کا سامنا شروع ہوگیا۔