: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
علی گڑھ، 9 مارچ(ذرائع) اترپردیش کے علی گڑھ میں ایک بیل نے گھر کے باہر کھیلنے والے 4 سالہ بچے پر حملہ کر دیا۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں بیل کو بچے کو روندتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم کسی طرح بچے کو اس کے دادا نے بچا لیا تاہم بچہ شدید زخمی ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد میونسپل کارپوریشن کی ایک ٹیم بیل کو پکڑنے کے
لیے دھنی پور کے علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں گھومتے دیگر بیلوں کو پکڑنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ علی گڑھ کے دھنی پور منڈی علاقے میں جمعرات کی صبح پیش آیا۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ اپنے دادا کے ساتھ چل رہا ہے۔ دادا بچے کو چھوڑ کر دوسری گلی میں چلے جاتے ہیں، تبھی کچھ فاصلے پر کھڑا ایک بیل دوڑتا ہوا آتا ہے اور بچے پر حملہ کرتا ہے۔