شاہجہاں پور،14 مارچ (ذرائع) شاہجہاں پور میں ہولی کے موقع پر جلوس کے دوران دو جگہوں پر شرپسندوں نے ہنگامہ کیا۔ جلوس کے پیچھے کچھ نوجوانوں نے جوتے اور چپلیں پھینکیں۔ اس پر فورس نے فسادیوں کا پیچھا کیا اور ان کی پٹائی کی۔اس دوران شاہجہاں پور کے ایس پی راجیش ایس نے کہا کہ شاہجہاں پور میں
لات صاحب کے جلوس کی روایت کے مطابق ہولی کے دوران رنگوں کے علاوہ جوتے اور چپل بھی پھینکے جاتے ہیں۔ایک جگہ چار پانچ بچوں نے لوگوں پر اینٹیں پھینکیں۔ اس پر پولیس نے انہیں بھگا دیا۔ لیکن جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ پولیس نے ہولی کے جلوس کے دوران لاٹھی چارج کیا۔ جبکہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔