حیدرآباد/25اپریل(ایجنسی) سینٹرل بس اسٹیشن (سی بی ایس) سے چوری ہوئی تلنگانہ آر ٹی سی بس کی ایک بس کا آخر کار پتہ چل گیا ہے، پولیس نے منگل کی رات چوری ہوئی بس کو ناندیڑ واقع ایک شیڈ میں پایا، چوروں نے بس کے اس طرح ٹکڑے کردیئے تھے کہ اسکی پہنچان مشکل ہوگئی تھی-
ملی معلومات کے مطابق کشائی گوڑہ ڈپو کی آر ٹی سی بس AP11Z6254 کو آر ٹی سی بس امیبڈکر نگر اور افضل گنج کے درمیان چلتی ہے، منگل کی رات 11 بجے نائٹ کے لیے ڈرائیور نے بس کو سی بی ایس میں پارک کیا تھا، لیکن اسکے کچھ دیر بعد بس وہاں سے لاپتہ ہوگئی-
پولیس اور آر ٹی سی اہلکاروں نے بس کی تلاش شروع کردی، کئی جگہوں پر سی سی ٹی وی فوٹوز دیکھنے کے بعد پولیس نے منگل کی دیر رات 1 بجے قریب بس کو ترپان کے پاس پایا، اسی سمت میں جانچ کو آگے بڑھا کر پولیس نے جمعرات کو چوری کی بس کو ناندیڑ کے ایک شیڈ میں
پایا-
بس چرانے والے چور بس کی حالت بدلنے کے لیے اسکو توڑ رہے تھے، تبھی افضل گنج پولیس موقع پر پہنچی، پولیس کو آتے دیکھ ملزم وہاں سے فرار ہوگئے-